Posts

Showing posts from March, 2024

I shall take nine

Image
Once in a dream , Mulla Nasrudin Effendi saw himself that he was counting coins of gold. When these coins were counted as nine, the invisible hand giving him coins disappeared. Mulla shouted that I must have ten!" so loudly that he woke himself up.  He found that money had disappeared too. He closed his eyes and murmured, ' all right, then please give me nine, I shall take it.

بیرون ملک جانے والوں کو نصحیت

Image
 پاکستان سے ہر سال نئے لوگ بیرون ملک جاتے ہیں یہ لوگ وہاں پر اپنے ملک کے سفیر کے طور پر کام کرتے  ہیں۔ سفیر صرف وہ نہیں ہوتا جس کو ملک تعین کرتے ہیں بلکہ ہر طالب علم، پروفیشنل یا مزدور بھی سفیر کا کام کرتا ہے ۔بعض اوقات اس کا واسطہ ایسے لوگوں سے پڑتا ہے جنہوں نے پہلی دفعہ پاکستانی کو دیکھا ہوتا ہے اور اسی ایک شخص سے وہ پورے ملک کے لوگوں کو تخمینہ لگاتے ہیں۔ اگر وہ ذہین، محنتی، دیانت دار اور دوسروں کا خیال رکھنے والا ہے تو وہ جج کریں گے کہ پاکستانی بہت ذہین، محنتی، دیانت دار اور خیال رکھنے والے ہیں اور اگر وہ بد دیانتی کا مظاہرہ کرتا ہے یا کوئی بھی برے کام کرتا ہے تو ان کا یقین پختہ ہو جاتا ہے کہ پاکستان میں بہت برے لوگ رہتے ہیں۔ اس طرح وہ ایک شخص پورے ملک کے لوگوں کا تشخص مجروع کرتا ہے۔ اس لیے ملک سے باہر جانے والے پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ وہ صرف وہاں روزگار اور دولت کمانے نہیں جاتا بلکہ اپنے ملک کا تصّور بیچنے بھی جاتا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت ایسے سنٹر بنائے جہاں پر پہلی دفعہ بیرون ملک جانے والوں کی ابتدائی تربیت کی جائے کہ وہاں کھانا کیا ہے؟ لوگوں کی طر...

مستقبل میں روزگار کے مواقع

Image
 اگرچہ مستقبل میں جھانک کر یہ بتانا انتہائی مشکل ہے کہ کس قسم کے روزگار ہوں گے مگر تیز رفتار ترقی اور ٹیکنالوجی کی رفتار سے قیاس کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں نوجوان نسل کی راہنمائی کے لیے اکا دکا لوگ یا ادارے کام کر رہے ہیں مگر ہنگامی بنیادوں پر اس پر سوچ بچار کی کمی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج بھی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں صرف ڈگری برائے ڈگری ہے۔ بہت سی یونیورسٹیوں میں داخلوں کی شرح میں شدید کمی آئی ہے اور ممکن ہے مستقبل قریب میں یہ بڑے کیمپس خالی ہوں چونکہ یہ اب سفید ہاتھی بنتے جا رہے ہیں اور پرائیویٹ یونیورسٹیاں ایسے برانڈ بنتے جا رہیں جن کی توجہ تعلیم کی بجائے اپنی پراڈکٹ پر ہے۔ وہ اپنے شاگردوں کو ایسے گاہک تصور کرتے ہیں جن کو ترغیب دینی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اس میں داخل ہوں اس لیے ایک عام سکول سے لے کر بڑی یونیورسٹی کا کثیر بجٹ اشتہارات پر خرچ کیا جاتا ہے۔ ظاہر ہے اس میں ایک بڑا عمل دخل جھوٹ پر بھی ہوتا ہے۔ بہت سی یونیورسٹیاں عالمی کمپنیوں کی خدمات خریدتی ہیں جو لوگوں سے اچھے رویور لکھواتی ہیں ۔ حتیٰ کہ ان یونیورسٹیوں کی رینکینگ پر بھی رقوم خرچ کی جاتی ہے۔ جو ادارے یہ رقوم خرچ کر...

Ancient Wisdom: نجومی کی کہانی

Ancient Wisdom: نجومی کی کہانی :  ہم سب اپنی زندگی میں مستقبل کے راز جاننے کی کوشش کرتے ہیں خاص طور پر جب ہمیں پریشانیاں گھیر لیتی ہیں تو اس وقت نجومیوں کی چاندی ہوتی ہے جو...

نجومی کی کہانی

Image
 ہم سب اپنی زندگی میں مستقبل کے راز جاننے کی کوشش کرتے ہیں خاص طور پر جب ہمیں پریشانیاں گھیر لیتی ہیں تو اس وقت نجومیوں کی چاندی ہوتی ہے جو ہمارے چہرے سے بھانپ کر ہمیں مستقبل کے بارے میں قیافہ شناسی کرتے ہیں۔ یہ کہانی ایک نجومی کے بارے میں ہے جو لوگوں کی قسمت کا حال بتاتا تھا اور ان کے مستقبل کے بارے میں پیشین گوئیاں کرتا تھا۔  بازار میں ایک نجومی راہ گیروں کو ان کے مستقبل کے حال کے بارے میں بتا رہا تھا۔ ایک شخص بھاگتا ہوا اس کے پاس آیا اور اس کو تبایاکہ اس کے گھر میں ڈاکہ پڑ گیا ہے اور اس کا سارا سامان لوٹ کر لے گئے۔ گھر کے دروازے کھلے ہیں اور لوگ جمع ہیں۔ یہ سن کر وہ تیزی کے ساتھ بھاگا ۔ جب اس کے پڑوسی نے اسے بھاگتے ہوئے دیکھا تو بولا ارے بھائی! کیا آپ کی کے علم نجوم نے آپ کو یہ نہیں بتایا تھا کہ آپ کے گھر میں آج ڈاکہ پڑے گا تاکہ آ پ احتیاط کر لیتے۔ جب آپ کو اپنے مستقبل کا معلوم نہیں تو دوسروں کے مستقبل کا کیا بتائو گے۔ 

ایک ملک کی سات بد نصیبیاں

Image
چینی دانشور ماسٹر  مو نے  اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ: 'ایک ریاست کی سات بدنصیبیاں ہوتی ہیں۔ یہ  سات بدنصیبیاں      کی ہیں؟ پہلی بد نصیبی یہ ہوتی ہے کہ اگر ایک شہر کی دیواروں اور کھائیوں کی اچھی طرح سے مرمت نہیں کی جاتی یا آپ کہہ سکتے ہیں کہ دفاعی اسلحہ کی تیاری نہیں ہوتی لیکن محلات اور رہائش گاہیں اچھی طرح سے برقرار رکھی جاتی ہیں - یہ پہلی بدقسمتی ہے. جب  دشمن ریاستیں سرحدوں پر موجود ہوتی ہیں اور دوست ممالک  مدد کو نہیں آتے تو یہ دوسری بدقسمتی ہے۔ جب  لوگوں کی قوت فضول کاموں میں پہلے ہی ختم ہو جاتی ہے، لیکن نالائق اور ناایل لوگوں کو مادی انعامات دیے جاتے ہیں، جب لوگوں کی قوت بے سود ختم ہو جاتی ہے، لیکن مہمانوں کی مہمان نوازی میں مال و اسباب ضائع ہو جاتے ہیں، یہ تیسری بدقسمتی ہے۔ جب افسروں کو اپنی تنخواہوں کی حفاظت کی فکر ہو، جب سیاح اور دانشور بھائی چارے کے شوقین ہوں، جب حکمران سزا کے لیے قانون بنائے اور اہلکار سزا سے ڈرتے ہیں اور اس کی مخالفت کرنے کی جرأت نہ کریں تو یہ چوتھی بدقسمتی ہے۔ جب حکمران اپنے آپ کو ایک عقل کل سمجھتے ہوں اور حکو...

How Length Of Pyramid Was Measured?

Image
  In a dialogue given by Plutarch, the speaker addressing Thales says “placing your stick at the end of the shadow of the pyramid, you made by the sun’s rays two triangles, and so proved that the [height of the] pyramid was to the [length of the] stick as the shadow of the pyramid to the shadow of the stick.” The king Amasis , who was present, is said to have been amazed at this application of abstract science, and the Egyptians seem to have been previously unacquainted with the theorem.