نجومی کی کہانی
اس وقت نجومیوں کی چاندی ہوتی ہے جو ہمارے چہرے سے بھانپ کر ہمیں مستقبل کے بارے میں قیافہ شناسی کرتے ہیں۔ یہ کہانی ایک نجومی کے بارے میں ہے جو لوگوں کی قسمت کا حال بتاتا تھا اور ان کے مستقبل کے بارے میں پیشین گوئیاں کرتا تھا۔
بازار میں ایک نجومی راہ گیروں کو ان کے مستقبل کے حال کے بارے میں بتا رہا تھا۔ ایک شخص بھاگتا ہوا اس کے پاس آیا اور اس کو تبایاکہ اس کے گھر میں ڈاکہ پڑ گیا ہے اور اس کا سارا سامان لوٹ کر لے گئے۔ گھر کے دروازے کھلے ہیں اور لوگ جمع ہیں۔
یہ سن کر وہ تیزی کے ساتھ بھاگا ۔ جب اس کے پڑوسی نے اسے بھاگتے ہوئے دیکھا تو بولا ارے بھائی! کیا آپ کی کے علم نجوم نے آپ کو یہ نہیں بتایا تھا کہ آپ کے گھر میں آج ڈاکہ پڑے گا تاکہ آ پ احتیاط کر لیتے۔ جب آپ کو اپنے مستقبل کا معلوم نہیں تو دوسروں کے مستقبل کا کیا بتائو گے۔
Comments
Post a Comment